پاکستان
Trending

معاشی استحکام کے اثرات نمایاں، سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد مضبوط

 

کراچی: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد سے ملکی معیشت کی بہتری اور استحکام کا اظہار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی کے باعث اسٹاک مارکیٹ مسلسل مثبت رجحان کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں اور اصلاحاتی اقدامات کے نتیجے میں کاروباری ماحول بہتر ہو رہا ہے، جس کے مثبت اثرات سرمایہ کاری اور مارکیٹ کی کارکردگی پر بھی نظر آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مسلسل ترقی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے اور یہی اعتماد ملکی معیشت کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اقتصادی ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ اور پائیدار استحکام کے لیے واضح سمت کا تعین کر دیا گیا ہے۔

محمد اورنگزیب نے اس امید کا اظہار کیا کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوگا اور پاکستان کی معیشت ترقی کی نئی منازل طے کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button