پاکستان
Trending

بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کا عالمی سطح پر ناطقہ بند، امریکا نے دہشتگرد قرار دے دیا

 

واشنگٹن / اسلام آباد :امریکی حکومت نے بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس کی ذیلی تنظیم مجید بریگیڈ کو عالمی دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان تنظیموں کا شمار ان گروہوں میں ہوتا ہے جو نہ صرف علاقائی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں بلکہ متعدد دہشتگرد حملوں میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔

دونوں تنظیموں پر امریکی قوانین کے تحت سفری، مالیاتی اور قانونی پابندیاں نافذ کی جائیں گی۔

بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پاکستان میں متعدد دہشتگرد حملوں میں ملوث رہی ہیں، جن میں سیکیورٹی فورسز، اہم تنصیبات اور غیر ملکی باشندوں کو نشانہ بنایا گیا۔

پاکستانی حکام نے امریکا کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ عالمی برادری کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے مؤقف کی توثیق ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button