فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ امریکہ کو پاکستان کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کا ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔ اس دوران امریکہ نے بلوچ علیحدگی پسند تنظیم فتنہ الہندوستان (BLA) اور اس کی ذیلی شاخ مجید بریگیڈ کو دہشتگرد قرار دیا، جس سے بھارت کا اصل چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہوا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را نے ان گروہوں کو مالی امداد اور علاج کی سہولیات فراہم کیں جبکہ گودی میڈیا نے دہشتگردانہ کارروائیوں کو جواز دینے کی کوشش کی۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور قومی سلامتی مشیر اجیت دوول نے بلوچستان میں ان گروہوں کے ساتھ روابط کا اعتراف کیا ہے۔
کلبھوشن یادیو کی گرفتاری بھی بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا ثبوت ہے۔ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت کی دہشتگرد سرگرمیاں خطے اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور امریکی فیصلہ پاکستان کے موقف کی بین الاقوامی توثیق ہے۔




