پاکستان
Trending

نوجوان نسل ملک کے نظریاتی دفاع کی محافظ ہے:جامعہ کراچی میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ سے گفتگو

 

کراچی : جامعہ کراچی کے اساتذہ اور طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ ایک فکری نشست میں ملک کو درپیش چیلنجز پر کھل کر تبادلہ خیال کیا۔ اس نشست کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو قومی سلامتی کے امور میں شامل کرنا اور ان کے خدشات کا براہِ راست جواب دینا تھا۔ اساتذہ نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیجیٹل دور میں غیر تحقیق شدہ معلومات "معاشرتی زہر” کی طرح ہیں، جو انتشار کا باعث بنتی ہیں۔ انہوں نے پاک فوج کے تعلیمی اداروں سے رابطے کو خوش آئند قرار دیا۔
طلبہ نے دورانِ گفتگو اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج ایک جان اور دو قالب ہیں، اور وہ کسی بھی بیرونی یا اندرونی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ نوجوانوں کا کہنا تھا کہ وہ دشمن کے ‘ففتھ جنریشن وارفیئر’ کے آلے کے طور پر استعمال ہونے والے گمراہ کن بیانیے کو حقائق کے ذریعے شکست دیں گے۔
جامعہ کراچی کی فیکلٹی نے نشست کے اختتام پر کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو انتہائی مدلل اور سیر حاصل رہی، جس سے نہ صرف طلبہ کے معلومات میں اضافہ ہوا بلکہ ان کے اعتماد میں بھی بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button