پاکستان

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تجارتی تعلقات میں نمایاں اضافہ، معاشی تعاون کو فروغ

اسلام آباد :پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تجارت میں 20.24 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں مجموعی تجارتی حجم 10.1 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے، سٹیٹ بینک  کی  رپورٹ میں بتایا گیا ہے۔

یہ پیشرفت پاک-یو اے ای مشترکہ تعاون کے فروغ میں ایس آئی ایف سی کی موثر پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ حال ہی میں دونوں ممالک کے درمیان 12 ویں مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری، غذائی تحفظ، ہوا بازی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صنعتی شراکت داری اور تجارتی تعاون کے ذریعے پاکستان کا درآمدی بل کم کرنے اور روزگار کے مواقع بڑھانے میں مدد ملے گی۔ ماہرین اقتصادیات نے کہا کہ نان ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنا اور کسٹمز کے عمل کو ہم آہنگ بنانا باہمی تجارت کو آئندہ پانچ سالوں میں دوگنا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور فِن ٹیک سیکٹرز خلیجی سرمایہ کاروں کے لیے خاص طور پر پرکشش ہیں۔ کاروباری مشیر فیضان مجید نے برآمدات میں اضافے کے لیے "دبئی فری زونز” کے استعمال اور تجارتی سہولت مراکز کے قیام پر زور دیا ہے۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان بڑھتا ہوا معاشی تعاون خطے میں استحکام اور خوشحالی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button