بین الاقوامی

تبت کی جانشینی پر نئی کشمکش: کیا دلائی لامہ کا مسئلہ بھارت-چین تعلقات میں نئی دراڑ ڈالے گا؟

 

نئی دہلی — جنوبی ایشیا کی دو بڑی طاقتوں، بھارت اور چین کے درمیان سفارتی کشیدگی ایک بار پھر تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ کی جانشینی کے معاملے پر بھڑک اٹھی ہے۔ چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اس حساس مذہبی و سیاسی مسئلے میں مداخلت نہ کرے، بصورت دیگر تعلقات مزید بگڑ سکتے ہیں۔

دلائی لامہ، جو 1959 سے بھارت میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں، ہمیشہ چین کے لیے ایک پیچیدہ سفارتی موضوع رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ان کی 90ویں سالگرہ پر بھارت میں منعقدہ تقریبات اور ان میں حکومتی وزراء کی شرکت نے بیجنگ کو ناراض کر دیا ہے۔

چین اس معاملے کو ریاستی خودمختاری سے جوڑ کر دیکھ رہا ہے جبکہ بھارت کے لیے یہ ایک تزویراتی اور اخلاقی مسئلہ بن چکا ہے۔ ماہرین کے مطابق، جے شنکر کا مجوزہ دورہ بیجنگ اس کشیدگی کو کم یا مزید ہوا دے سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button