پاکستان
Trending

"امن کی خواہش کمزوری نہ سمجھی جائے”؛ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا دشمن کو دو ٹوک پیغام

 

ایبٹ آباد :پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، لیکن دفاعِ وطن کی خاطر کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان ملٹری اکیڈمی (PMA) کاکول میں 153 ویں پی ایم اے لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ایئر چیف نے پاک فضائیہ کی تاریخی کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے دشمن کو خبردار کیا : انہوں نے یاد دلایا کہ پاک فضائیہ نے ماضی میں دشمن کے جہاز گرا کر اپنی برتری ثابت کی، جس سے عالمی دنیا اور دشمن دونوں دنگ رہ گئے۔ معرکہِ حق میں پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت کو پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے۔ امن پسندی ہماری پالیسی ہے، لیکن ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
ایئر چیف مارشل نے خطے میں امن کے قیام کے لیے ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت کی مشترکہ سفارتی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ہمیشہ تنازعات کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالنے کا حامی رہا ہے۔مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ایئر چیف نے کہا پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا۔
مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونے میں پنہاں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button