پاکستان

امریکا اور اسرائیل کا اگلا ہدف پاکستان ہے، حافظ نعیم الرحمان

اسلام آباد:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے منصورہ لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکا کا اگلا ممکنہ ٹارگٹ پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا دنیا کی سب سے بڑی منافق قوت کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے، جو ایک جانب جنگ بندی کی بات کرتا ہے اور دوسری طرف اسرائیل کو مسلسل فوجی امداد فراہم کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران پر ایٹمی ہتھیاروں کے الزامات لگا کر اس کے خلاف سازش کی جا رہی ہے جبکہ اصل مقصد خطے میں اسرائیل کے اثر و رسوخ کو وسعت دینا ہے۔

ایٹمی پاکستان اسرائیل کو کھٹکتا ہے
حافظ نعیم الرحمان نے واضح کیا کہ اسرائیل پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو ایک مستقل خطرہ تصور کرتا ہے اور امریکا کے ساتھ مل کر پاکستان کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل مشرقِ وسطیٰ میں اپنی مرضی کی حکومتیں لانے کے خواب دیکھ رہا ہے، جس کے ذریعے وہ "گریٹر اسرائیل” کے ایجنڈے کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا کو اس خطرے کا ادراک کرنا ہوگا اور ایران کی حمایت میں کھل کر سامنے آنا چاہیے، کیونکہ اگر آج ایران تنہا ہوا تو کل کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا۔

عوامی مسائل اور مہنگائی پر تنقید
امیر جماعت اسلامی نے معاشی پالیسیوں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کا بہانہ بنا کر پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا ہے، حالانکہ اگر پٹرول پر لیوی ختم کر دی جائے تو قیمت میں چالیس فیصد کمی ممکن ہے۔ انہوں نے بجٹ میں لگائے گئے بے تحاشا ٹیکسز کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات عام آدمی کی زندگی مزید مشکل بنا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button