ٹیکنالوجی

فائبر آپٹک ڈرون: یوکرین جنگ کا نیا خوفناک موڑ

یوکرین کے قصبے رودینسک میں ایک ناخوشگوار سی بو تھی۔ یہاں داخل ہوئے ہمیں ابھی کچھ ہی دیر ہوئی تھی کہ ہمیں سمجھ آ گئی یہ بو کہاں سے آ رہی ہے۔

250 کلوگرام کا ایک گلائیڈ بم اس علاقے کی مرکزی انتظامی عمارت پر گرا اور تین رہائشی بلاک تباہ ہو گئے۔ ہم اس بم گرنے کے ایک دن بعد یہاں پہنچے تھے لیکن ملبے کے ڈھیر سے ابھی بھی دھواں نکل رہا تھا۔ جب یوکرین کے فوجی کسی ڈرون کو مار گراتے ہیں تو ہمیں گولیوں کی آوازیں بھی سنائی دیتی ہیں۔

رودینسک یوکرین کے جنگ زدہ شہر پوکرووسک سے تقریباً 15 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔ روس گزشتہ سال کے موسم خزاں سے اس پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن یوکرینی افواج اب تک روسی فوجیوں کو آگے بڑھنے سے روکنے میں کامیاب رہی ہیں۔

تو اب روس نے اپنی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے اس شہر کو گھیرے میں لینے کی بجائے سپلائی کے راستے منقطع کر دیے ہیں۔

گذشتہ دو ہفتے کے دوران سیز فائر کی سفارتی کوششیں ناکام ہو چکی ہی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button