پاکستان
Trending

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پاکپتن میں الیکٹرک بس سروس کی افتتاحی تقریب، پنجاب بھر میں عوامی ترقی کے عزم کا اعادہ

 

پاکپتن: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکپتن میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ترقی کا عمل صرف بڑے شہروں تک محدود نہیں بلکہ ہر علاقے میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا پیسہ شفاف طریقے سے عوام پر خرچ کیا جا رہا ہے، اور اب الیکٹرک بس میں صرف 20 روپے میں کہیں بھی سفر ممکن ہے، جو کہ چنگ چی کے کرائے سے بھی کم ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ کبھی کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ میانوالی، سرگودھا اور ساہیوال جیسے شہروں میں بسیں چلیں گی، لیکن آج یہ خواب حقیقت بن چکے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے ستھرا پنجاب پروگرام کی کامیابی پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکپتن آج پہلے سے زیادہ صاف اور خوشگوار شہر بن چکا ہے، اور دوسرے صوبوں کے لوگ بھی اس صفائی کو سراہتے ہیں اور اپنی جگہ اس کی خواہش رکھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button