مظفرآباد / سری نگر :آج بھارت کے یومِ جمہوریہ کے موقع پر لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری ‘یومِ سیاہ’ منا رہے ہیں۔ اس احتجاج کا مقصد عالمی برادری کو یہ باور کرانا ہے کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہونے کا دعویدار تو ہے لیکن کشمیر میں گزشتہ 78 سال سے عوام کو ان کے بنیادی حقِ خودارادیت سے محروم رکھا ہوا ہے۔
بھارت نے نام نہاد یومِ جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے۔ ڈرونز اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ خاردار تاریں لگا کر شہریوں کی نقل و حرکت محدود کر دی گئی ہے اور گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔




