بین الاقوامی
Trending

ایچ ون بی ویزا فیس میں اضافہ، بھارت سمیت ایشیائی ممالک کی آئی ٹی انڈسٹری متاثر

واشنگٹن : امریکا کی نئی ویزا پالیسی نے بھارت سمیت ایشیائی ممالک کی آئی ٹی انڈسٹری کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ امریکی صدر کے حالیہ ایگزیکٹو آرڈر کے تحت ایچ ون بی ورک ویزا کی فیس بڑھا کر ایک لاکھ ڈالر کر دی گئی ہے، جو نئی ویزا درخواستوں پر لاگو ہوگی۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ نئی پالیسی ان افراد پر لاگو نہیں ہوگی جو پہلے سے ویزا رکھتے ہیں یا اسے ری نیو کروا رہے ہیں، تاہم جو نئی درخواست دیں گے، ان کے لیے یہ فیس ادا کرنا لازمی ہوگا۔

ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے بھارت کی آئی ٹی انڈسٹری کو سب سے زیادہ نقصان پہنچے گا، جو ہر سال بڑی تعداد میں انجینئرز اور آئی ٹی ماہرین امریکا بھیجتی ہے۔ 2024 میں جاری ہونے والے ایچ ون بی ویزوں میں بھارت کا حصہ 71 فیصد تھا، چین 11.7 فیصد کے ساتھ دوسرے اور پاکستان ایک فیصد سے بھی کم حصہ کے ساتھ آٹھویں نمبر پر رہا۔

امیگریشن اٹارنی نعیم سکھیا نے کہا ہے کہ اس پالیسی سے پاکستان کے آئی ٹی، انجینئرنگ اور تعلیم کے شعبے بھی متاثر ہوں گے، کیونکہ اسپانسرشپ کا خرچ نمایاں حد تک بڑھ جائے گا۔ تاہم نرسنگ اور ہیلتھ کیئر جیسے شعبے ممکنہ طور پر اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت کی یہ پالیسی امیگریشن کنٹرول اور مقامی ملازمتوں کے تحفظ کی کوششوں کا حصہ ہے، لیکن اس سے عالمی ٹیلنٹ مارکیٹ میں عدم توازن پیدا ہو سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button