اسلام آباد :پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے مابین جاری مذاکرات آج میمورینڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز (MoEFP) پر دستخط کے ساتھ حتمی مرحلے میں داخل ہو جائیں گے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کی بڑھتی ہوئی مہنگائی، غیر ملکی کرنسی کے ادائیگیوں کے مسائل اور معاشی ترقی کو لاحق خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے پاکستانی معیشت کو بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، جس نے مذاکرات کی اہمیت بڑھا دی ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ مالیاتی اصلاحات کو تیز کرنے اور معیشت کو استحکام دینے میں مددگار ثابت ہوگا، جبکہ حکومت کی جانب سے معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا تسلسل بھی جاری ہے۔




