پاکستان
Trending

کاشتکاروں کے لیے خوشخبری ،پنجاب حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کا گندم خریداری میں معاہدہ

 

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سربراہی میں گندم سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں گندم کی کاشت اور خریداری کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ محکمہ زراعت نے گندم کی کاشت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ آئندہ سال کے لیے خریداری کا جامع پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے بتایا کہ پنجاب حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کے درمیان گندم کی خریداری کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت کاشتکاروں سے گندم ساڑھے تین ہزار روپے فی من کی قیمت پر خریدی جائے گی۔

مزید برآں، سیڈ کمپنیوں کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد پنجاب میں گندم کے بیج کی قیمت ساڑھے 6 ہزار روپے فی بیگ سے کم کر کے ساڑھے 5 ہزار روپے فی بیگ کر دی گئی ہے، جس سے کسانوں کو بڑی مالی راحت ملے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button