پاکستان
Trending

"امانت واپس کر رہا ہوں” ۔۔۔ علی امین گنڈا پور نے استعفیٰ دے دیا

 

پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے بالآخر وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پوزیشن بانی کی امانت تھی، اور اب میں ان کے حکم کے مطابق یہ امانت واپس کر رہا ہوں۔
یہ استعفیٰ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تحریک انصاف کے اندرونی معاملات میں بڑی تبدیلیاں ہو رہی ہیں۔ پارٹی کے سیکرٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے ان کے ہٹائے جانے کی تصدیق کی تھی ۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بنانے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ فیصلہ بانی تحریک انصاف کے براہ راست احکامات کا نتیجہ ہے اور آئندہ دنوں میں مزید اہم اعلانات متوقع ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button