سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر سے تعلق رکھتے ہیں اور 2024 کے عام انتخابات میں پہلی بار صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF) سے وابستگی ان کی سیاسی زندگی کا آغاز تھا، جہاں وہ طویل عرصے تک خیبرپختونخوا کے صدر رہے۔
موجودہ حکومت میں پہلے معاون خصوصی برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس، اور بعد ازاں وزیر برائے ہائر ایجوکیشن کے عہدے پر فائز رہے۔
سہیل آفریدی پی ٹی آئی کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے فعال رکن ہیں اور پارٹی کے اندر ایک متحرک اور تنظیمی شخص کے طور پر جانے جاتے ہیں۔




