پاکستان
Trending

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول، گورنر کی جانب سے آئینی عمل شروع

 

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، جو ہاتھ سے تحریر کردہ تھا اور گورنر ہاؤس کو باقاعدہ طور پر موصول ہو چکا ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ استعفیٰ آئین اور قانون کے مطابق پرکھا جائے گا، اور تمام ضروری آئینی تقاضے مکمل کرنے کے بعد ہی اس پر کارروائی کی جائے گی۔

گورنر ہاؤس کے مطابق، استعفیٰ کی رضاکارانہ نوعیت اور آئینی مطابقت کی جانچ پڑتال کے بعد ہی اسے منظور کرنے یا مسترد کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے استعفے سے صوبے کی سیاست میں نئی صف بندیاں ممکن ہیں، تاہم حتمی صورتحال کا انحصار گورنر کے فیصلے پر ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button