اسلام آباد : ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2025 کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق، پاکستانی پاسپورٹ مسلسل پانچویں سال دنیا کے بدترین پاسپورٹس کی فہرست میں شامل ہے۔ اس سال پاکستان اور یمن مشترکہ طور پر 103ویں نمبر پر ہیں، جہاں سے نیچے صرف عراق، شام اور افغانستان ہیں۔
پاکستانی شہری اس وقت صرف 33 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کر سکتے ہیں، جو گزشتہ سال کے 32 ممالک کی نسبت معمولی اضافہ ہے۔
دنیا کے سب سے طاقتور پاسپورٹس میں سنگاپور پہلے، جنوبی کوریا دوسرے اور جاپان تیسرے نمبر پر ہیں۔ یورپی ممالک جیسے جرمنی، اٹلی اور اسپین چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
امریکہ پہلی بار ٹاپ 10 سے باہر ہو کر 12ویں نمبر پر آگیا ہے جبکہ برطانیہ بھی اپنی کم ترین پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔




