پاکستان
Trending

کراچی: گل پلازہ میں امدادی کارروائیاں جاری، 28 افراد جاں بحق، متعدد تاحال لاپتہ

 

کراچی کے علاقے میں واقع گل پلازہ میں ہونے والے حادثے کے بعد سرچ اور ریسکیو آپریشن چوتھے روز بھی جاری ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق اب تک 28 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے، جب کہ 17 لاشوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

حکام کا کہنا ہے کہ 85 افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں مسلسل کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ امدادی ٹیمیں عمارت کے دوسرے اور تیسرے فلور میں داخل ہو چکی ہیں، جہاں انتہائی احتیاط کے ساتھ ملبہ ہٹایا جا رہا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جا رہی ہے اور آپریشن مکمل ہونے تک جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button