پاکستان
Trending

ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں ترامیم پر اختلاف، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کا جوڈیشل کونسل کو خط منظرِ عام پر

 

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کی جانب سے جوڈیشل کونسل کو لکھا گیا خط منظرِ عام پر آ گیا۔ خط میں جوڈیشل کونسل کی آئینی حیثیت اور اس کے دائرہ اختیار پر سنجیدہ تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

دونوں ججز نے 17 اکتوبر کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ججز کوڈ آف کنڈکٹ کا معاملہ صرف سپریم جوڈیشل کونسل کا اختیار ہے، اسے قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی میں زیر بحث لانا آئینی دائرہ اختیار سے تجاوز ہے۔

جسٹس صاحبان کے مطابق، انہوں نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور تکنیکی رکاوٹوں کے باوجود اپنا مؤقف پیش کیا، جبکہ دستخط شدہ کاپی 20 اکتوبر کو جمع کروائی گئی۔

خط میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے خلاف زیر سماعت مقدمے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسے حالات میں ان کی جوڈیشل کونسل میں شمولیت پر اعتراض کیا جا سکتا ہے، اور جب تک کونسل کی آئینی تشکیل واضح نہیں ہوتی، اس کے فیصلے قانونی طور پر چیلنج کیے جا سکتے ہیں۔

مزید یہ کہ ججز نے پہلے 13 اکتوبر کو بھی خط کے ذریعے اجلاس مؤخر کرنے اور کونسل کی تشکیل نو کی سفارش کی تھی، جسے سنجیدگی سے زیر غور لانے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button