پاکستان
Trending

دہشت گردی کے خاتمے میں پاک فوج کی کوششیں قابل ستائش، بلدیاتی انتخابات پر اعتماد کا اظہار:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر

 

شورکوٹ: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے شورکوٹ آمد پر کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی افغانستان اور بھارت کر رہے ہیں، مگر اس کا بھرپور جواب نہیں دیا گیا۔ انہوں نے موجودہ سیاسی قیادت اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا، جنہوں نے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر دشمن کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان میں دخل اندازی برداشت نہیں کی جائے گی۔

گورنر نے کہا کہ پاک فوج کی موثر پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی کی سرگرمیاں کم ہوں گی اور امید ہے کہ اس مسئلے سے کافی حد تک نجات مل جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے اسلامی دنیا کے برادر ممالک ایران اور فلسطین کے مسائل میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔

بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سردار سلیم حیدر خان نے بتایا کہ موجودہ بلدیاتی ایکٹ 2025 پر انہوں نے سوچ سمجھ کر دستخط کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بل کے ذریعے بلدیاتی اداروں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور انتخابات غیر سیاسی بنیادوں پر ہوں گے۔ گورنر نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھی ان انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور پنجاب حکومت جلد انتخابات کا اعلان کرے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ منتخب نمائندہ اگر چاہے تو کسی سیاسی جماعت میں شامل نہ ہو، تو اس میں کوئی حرج نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button