پشاور: خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی مخصوص نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق تمام امیدواروں کے کاغذات درست قرار دیے گئے ہیں اور کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا۔
کون کون سی امیدوار میدان میں موجود ہیں؟
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق خواتین کی مخصوص نشست پر جن امیدواروں کے کاغذات کلیئر قرار پائے ہیں ان میں راحیلہ بی بی، شازیہ، ساجدہ بیگم، ثوبیہ شاہد، سمیرا شمس، مہتاب ظفر، صائمہ خالد، مومنہ باسط اور مشال اعظم کے نام شامل ہیں۔
یہ نشست سینیٹر ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی، جس کے بعد انتخابی ضوابط کے تحت ضمنی انتخاب کا عمل شروع کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق یہ ضمنی انتخاب 31 جولائی 2025 کو پشاور میں منعقد ہوگا، جہاں خیبرپختونخوا اسمبلی کے ارکان اپنے ووٹ ڈالیں گے۔
0 5 1 minute read




