فیشن
Trending

شادی کے دعائے خیر کا لباس اپنی بہو کے لیے محفوظ رکھا جائے گا:ماہرہ خان

 

کراچی : پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں اعلان کیا کہ وہ اپنی شادی کی دعائے خیر کے لباس کو مستقبل میں اپنی بہو کو دیں گی۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی شادی کی تقریبات دعائے خیر سے شروع ہوئیں، جس کا اہتمام گھر پر کیا گیا تھا اور دعا زہرہ نگاہ نے کروائی۔ اس موقع کے لیے پہنا گیا لباس ڈیزائنر عمر سعید نے حیدرآبادی انداز میں ڈیزائن کیا، جس کے ساتھ ماہرہ نے ہلکا پھلکا میک اپ، جیولری اور پھولوں کے گہنے پہنے اور بالوں کی چوٹی بنائی۔

ماہرہ خان نے اس لباس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ جوڑا ان کے لیے بہت خاص اور یادگار ہے، اور وہ اپنی بہو کو دے کر اسے اس کا خیال رکھنا سکھائیں گی۔

یاد رہے کہ ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 میں کاروباری شخصیت سلیم کریم سے دوسری شادی کی تھی، جبکہ ان کا ایک بیٹا اذلان پہلی شادی سے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button