پاکستان

سیالکوٹ اور وزیرآباد میں سیلاب: پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری

سیالکوٹ / وزیرآباد : سیالکوٹ اور وزیرآباد میں حالیہ بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے پیش نظر پاک فوج نے ریسکیو اور ریلیف آپریشن شروع کر دیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کے دستے بھرپور طریقے سے امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔

پاک فوج کے جوانوں نے سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ امدادی کارروائیوں کے دوران متاثرین کو کھانے پینے کی اشیاء، ادویات اور دیگر ضروری سامان بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ہیڈ قادر آباد کو ممکنہ تباہی سے بچانے کے لیے منڈی بہاؤالدین کی طرف سے بند کو توڑنے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد پانی کا بہاؤ تبدیل ہوا اور علاقہ خالی کرانے کا عمل تیز کر دیا گیا۔

قادرآباد کے سیلاب متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی میں بھی پاک فوج کے جوان پیش پیش ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں فوجی اہلکار نہ صرف لوگوں کو ریسکیو کر رہے ہیں بلکہ ان کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

متاثرین کی جانب سے پاک فوج کے بروقت اقدامات کو سراہا جا رہا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے، جو قابلِ تحسین ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button