پاکستان
Trending

پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر کے وزیرِاعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کا فیصلہ، ن لیگ نے حمایت کا اعلان کردیا

 

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے وزیرِاعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا، جبکہ مسلم لیگ (ن) نے اس تحریک میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔

ایوانِ صدر میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی جس کے بعد رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ن لیگ آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہیں بنے گی اور حکومت پر اعتماد بھی نہیں رکھتی۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی توقعات پوری کرنے میں ناکام رہی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ آزاد کشمیر کا موجودہ سیٹ اپ اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کر سکا اور سیاسی بحران سے نکلنے کے لیے کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سیاسی استحکام آزاد کشمیر کے لیے ناگزیر ہے، موجودہ حکومت مسائل حل کرنے کے بجائے پیدا کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ اپوزیشن میں بیٹھ کر پیپلز پارٹی کی تحریکِ عدم اعتماد کی حمایت کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button