راولپنڈی / اسلام آباد: پاک ،افغان سرحد پر افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور جارحانہ عزائم کے جواب میں پاک فضائیہ نے سرحد پار دہشت گردوں کے مضبوط گڑھ پر کاری ضرب لگاتے ہوئے دشمن کو عبرتناک سبق سکھا دیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے انتطامی و دفاعی مراکز کو ہدف بناتے ہوئے درج ذیل بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔
صوبہ لغمان میں واقع اے بی ایف (ABF) بٹالین ہیڈ کوارٹر کو مکمل طور پر ملیا میٹ کر دیا گیا۔ننگر ہار میں قائم اہم فوجی بریگیڈ کو نشانہ بنا کر اسے غیر فعال کر دیا گیا۔ دہشت گردوں اور شر پسند عناصر کے زیرِ استعمال بھاری اسلحہ ڈپو کو دھماکوں سے اڑا دیا گیا، جس سے دشمن کی جنگی صلاحیت اپاہج ہو کر رہ گئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی صبر و تحمل کی پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ افغان سرحد سے ہونے والی کسی بھی مہم جوئی یا اشتعال انگیزی کا جواب اسی سخت لہجے اور طاقت سے دیا جائے گا۔




