راولپنڈی:راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.9 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کی گہرائی 196 کلومیٹر جبکہ مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن بتایا گیا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے صورتحال کی نگرانی جاری ہے۔




