فیشن

چاہت فتح علی خان کا نیا اعلان: پاکستان میں اداکاری اور موسیقی کی اکیڈمی قائم کرنے کا فیصلہ

 

لاہور : سوشل میڈیا پر اپنی منفرد گائیکی سے شہرت پانے والے گلوکار چاہت فتح علی خان نے اب شوبز کی دنیا میں اگلا قدم رکھتے ہوئے پاکستان میں اداکاری اور موسیقی کی تربیتی اکیڈمی کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔

چاہت فتح علی خان نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ ان کا مقصد نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانا اور انہیں فنِ موسیقی اور اداکاری کی پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ قومی و بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر سکیں۔چاہت کا کہنا تھا کہ کئی نوجوان صلاحیت رکھتے ہیں لیکن وسائل، رہنمائی اور اعتماد کی کمی کے باعث وہ آگے نہیں بڑھ پاتے۔ ان کی اکیڈمی ان نوجوانوں کو پلیٹ فارم فراہم کرے گی جہاں وہ سیکھ سکیں گے، نکھر سکیں گے اور شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ سکیں گے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان سے ایسا فنی ٹیلنٹ ابھرے جو پوری دنیا میں ہماری ثقافت اور فن کی نمائندگی کرے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button