پاکستان
Trending

بھارت پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف، فوج اور فارن سروس کی کامیابیاں نمایاں: عطا تارڑ

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت اب بھی پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے اور پاکستانی کوسٹ گارڈ نے بھارتی ایجنسی کے لیے جاسوس ملاح کو گرفتار کیا، جس نے اپنی کہانی عالمی سطح پر بیان کی۔
وزیر اطلاعات نے پاکستانی فارن سروس، فوج اور فضائیہ کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد پاکستان پر لگائے گئے الزامات جھوٹے تھے، اور وزیر اعظم نے بھارت کو آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی۔
عطا تارڑ نے کہا کہ سعودی عرب میں وزیراعظم کے دورے کے دوران معاشی اسٹریٹجک فریم ورک کا اجرا اہم پیشرفت ہے، جس کا مقصد بیرونی سرمایہ کاری، وسطی ایشیائی تعلقات اور پاکستانی بندرگاہوں کے تجارتی استعمال کو فروغ دینا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button