راولپنڈی:آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے دو کارروائیاں کر کے تین خوارج ہلاک کر دیے۔شمالی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنائی گئی، جس میں مارا جانے والا ایک خارجی افغان شہری قاسم تھا۔
ٹانک میں دوسری کارروائی میں خارجی اکرام الدین عرف ابودجانہ بھی ہلاک ہوا، جو افغان شہری نکلا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ کارروائیاں دہشت گرد نیٹ ورک کو کمزور کرنے اور عوامی تحفظ کے لیے کی گئیں۔




