سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری شطرنج کے سب سے بڑے کھلاڑی ہیں اور 27ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ سے آسانی سے منظور ہو جائے گی۔
انہوں نے بلاول بھٹو کے بیان کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی خواہش کے مطابق ترمیم پر معمولی بحث بھی کرائی جائے گی۔
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے 27ویں ترمیم ضروری ہے اور اگر ضرورت پڑی تو 28ویں ترمیم بھی لائی جا سکتی ہے، جبکہ 18ویں ترمیم میں کچھ ترامیم کی جا رہی ہیں اور وفاقی کردار مضبوط ہونا چاہیے۔




