پاکستان
Trending

افغان میڈیا کی پاکستان مخالف مہم جعلی، وزارتِ اطلاعات نے بے نقاب کر دیا

 

 

اسلام آباد: وزارتِ اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ افغان میڈیا اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی پاکستان مخالف مہم مکمل طور پر جھوٹ اور مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار شدہ مواد پر مبنی تھی۔

وزارت کے مطابق افغان اکاؤنٹس نے پاک فوج پر مسجد اور قرآن کی بے حرمتی کے جھوٹے الزامات لگائے، اور وائرل ویڈیو بھی اصلی فوٹیج پر مبنی نہیں تھی۔ ویڈیو کے جعلی ہونے کا اعتراف خود 14 گھنٹے بعد کیا گیا۔

وزارت نے خبردار کیا کہ یہ عناصر بھارتی اثر و رسوخ کے تحت پاک فوج اور ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں اور پاکستان دشمن پروپیگنڈا ہر سطح پر بے نقاب کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button