وانا :کیڈٹ کالج وانا پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کالج میں موجود آخری خوارج کے خاتمے تک آپریشن مکمل احتیاط اور حکمت عملی کے ساتھ جاری رہے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ طلبہ اور اساتذہ کا حوصلہ بلند ہے اور وہ فورسز کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ پاک فوج اور دیگر سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو روکا جا سکے۔




