پاکستان
Trending

خیبر پختونخوا میں بدامنی کے تدارک کے لیے پشاور میں امن جرگہ، وزیراعلیٰ اور گورنر کا اتحاد و مشترکہ حکمتِ عملی پر زور

 

پشاور:خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور دہشتگردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے صوبائی حکومت کے زیر اہتمام پشاور میں امن جرگہ جاری ہے، جس میں سیاسی جماعتوں، مذہبی تنظیموں، قبائلی عمائدین اور ارکانِ اسمبلی نے شرکت کی۔

جرگے سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہمارا صوبہ وفاق سے لڑائی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ’’ہم تصادم نہیں، تعاون چاہتے ہیں۔ وفاق کے سامنے اپنے مسائل دلائل کے ساتھ رکھیں گے تاکہ خیبر پختونخوا میں امن، ترقی اور خوشحالی کو فروغ دیا جا سکے،‘‘ انہوں نے کہا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی نے کہا کہ جب تک دہشتگردی کا خاتمہ نہیں ہوگا، صوبے میں امن ممکن نہیں۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا ناسور گزشتہ 20 برس سے خیبر پختونخوا کو متاثر کر رہا ہے، اس لیے اب سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر مشترکہ موقف اپنانا ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے حکومتی ارکان پر زور دیا کہ وہ وفاق کے سامنے خیبر پختونخوا کا مقدمہ مضبوط انداز میں پیش کریں، کیونکہ صوبے کے عوام نے امن کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

امن جرگے میں شریک سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پائیدار امن کے لیے قومی سطح پر متفقہ حکمتِ عملی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اجلاس میں صوبے میں دیرپا امن، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور وفاق و صوبے کے تعلقات میں بہتری سے متعلق متعدد تجاویز پر غور کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button