راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں سری لنکا کی ٹیم بیٹنگ کر رہی ہے۔ کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا انتخاب کیا۔
پاکستان کی ٹیم میں شاہین آفریدی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے شامل نہیں، تاہم محمد وسیم نے ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔ پاکستان تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر چکا ہے اور شاہین آفریدی اور ٹیم آج کے میچ کو جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔




