پاکستان

28 برس بعد گمشدہ گھڑسوار کی لاش برف سے دریافت

کوہستان کے علاقے پالس میں برسوں سے مشہور ایک لوک داستان حالیہ دنوں میں حقیقت کا روپ دھار گئی، جب ایک مقامی چرواہے کی نظر پہاڑی برف پر پڑی ایک انسانی جسم پر جا ٹھہری۔ حیرت انگیز طور پر یہ لاش اسی گھڑسوار کی نکلی جو 1997 میں لاپتہ ہو گیا تھا۔ لاش کے ساتھ اس کے کپڑے اور جوتے بھی محفوظ حالت میں پائے گئے۔
معلومات کے مطابق، نصیرالدین نامی نوجوان، جو پالس گاؤں کا رہائشی تھا، پہاڑی سفر کے دوران ایک گہری کھائی میں گر کر غائب ہو گیا تھا۔ اس حادثے کے بعد نہ وہ ملا اور نہ ہی اس کا گھوڑا۔ پولیس کانسٹیبل محمد یعقوب کے مطابق، حادثے کے وقت نصیرالدین کا بھائی کثیرالدین بھی اس کے ہمراہ تھا، جو خوش قسمتی سے زندہ بچ نکلا۔ خاندان کو علاقے میں دشمنی کے باعث ہجرت پر مجبور ہونا پڑا تھا، اور اسی اثنا میں یہ سانحہ پیش آیا۔

چرواہے کی نظر، برسوں پرانی گمشدگی کا سراغ بن گئی
ہفتے کے دن ایک چرواہا جب برفانی خطے سے گزر رہا تھا تو اسے دور سے انسانی جسم کا مشتبہ منظر دکھائی دیا۔ قریب جا کر معلوم ہوا کہ لاش پر موجود کپڑے اب بھی محفوظ ہیں۔ جیب کی تلاشی پر ایک شناختی کارڈ ملا، جس سے متوفی کی شناخت نصیرالدین کے طور پر ممکن ہوئی۔
مقامی افراد نے فوری طور پر نصیرالدین کے بھائی کو اطلاع دی، جو فوراً لیدی گاؤں پہنچے اور اپنے بھائی کی لاش وصول کی۔ برسوں پرانی گمشدگی کا یہ غیر متوقع انجام پورے علاقے میں حیرت کا باعث بن گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button