لاہور: وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق چوتھا غیر معمولی اجلاس ہوا، جس میں صوبے کو اسلحہ سے پاک کرنے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر میں موجود تقریباً 10 لاکھ لائسنس یافتہ اسلحہ کی سخت جانچ پڑتال اور اسکروٹنی کی جائے گی۔ ساتھ ہی ڈرون پولیسنگ اور مربوط سکیورٹی سسٹم متعارف کرائے جائیں گے۔
پنجاب میں سرینڈر آف الیگل آرمز ایکٹ 2025 تین مراحل میں نافذ کیا جائے گا تاکہ غیر قانونی اسلحہ اور سمگلنگ کے خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے۔




