پاکستان
Trending

قومی اسمبلی نے انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2025 منظور کرلیا، مشتبہ افراد کی حراست 6 ماہ تک بڑھانے کی اجازت

 

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2025 کو کثرت رائے سے منظور کرلیا ہے، جس کے تحت مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کو مشتبہ افراد کو حفاظتی حراست میں رکھنے کا اختیار 3 ماہ سے بڑھا کر 6 ماہ تک کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

نئے قانون کے مطابق، زیر حراست افراد کے خلاف تحقیقات ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کرے گی جس میں پولیس، خفیہ ادارے، مسلح افواج اور دیگر متعلقہ ادارے شامل ہوں گے۔

اس بل کے تحت انسداد دہشتگردی کے جرائم میں ملوث افراد کو طویل مدت کے لیے حراست میں رکھا جاسکے گا تاکہ ملک کی سلامتی اور امن و امان کو بہتر طور پر تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں اپوزیشن نے بل کی مخالفت کی اور احتجاج کیا، تاہم بل باقاعدہ طریقے سے منظور ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button