پاکستان
Trending

این اے-18 ہری پور: الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کے غیر ذمہ دارانہ رویے پر پاک فوج طلب کر دی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی خالی نشست این اے-18 ہری پور میں ضمنی انتخاب کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو طلب کر دیا ہے۔ سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ کو حفاظتی انتظامات کے لیے خطوط بھی بھیجے گئے ہیں۔

کمیشن کے بیان کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے جلسے کے دوران انتخابی عملے، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو دھمکایا اور عوام میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران وزیراعلیٰ کے ساتھ ایک مفرور مجرم بھی موجود تھا، جس کی اہلیہ الیکشن میں حصہ لے رہی ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے رویے کی وجہ سے این اے-18 میں پرامن ضمنی انتخاب مشکل ہو گیا اور عملے اور ووٹروں کی جان کو خطرہ لاحق ہوا۔ صوبائی الیکشن کمشنر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چیف سیکرٹری اور آئی جی سے ملاقات کر کے فوری حفاظتی اقدامات مکمل کریں اور رپورٹ پیش کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button