باغ: رانا مشہود نے کہا ہے کہ دانش اسکول پراجیکٹ ملک بھر میں مستحق اور ہونہار بچوں کے لیے تعلیمی مواقع فراہم کر رہا ہے اور ان کی زندگی بدلنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ باڑی گبل، باغ میں ایک نیا دانش سکول قائم کیا جا رہا ہے، جہاں بچوں کو مفت اور معیاری تعلیم دی جائے گی۔ رانا مشہود نے کہا کہ پنجاب دانش اتھارٹی کو پاکستان دانش اتھارٹی میں تبدیل کر دیا گیا ہے تاکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی اس منصوبے کا دائرہ وسیع کیا جا سکے۔
رانا مشہود نے مزید کہا کہ یہ اسکول پراجیکٹ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں 2010 میں شروع ہوا اور آج یہ منصوبہ مستحق بچوں کے لیے تعلیم اور ترقی کے خوابوں کو حقیقت میں بدل رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مستقبل کی نسلوں کے روشن مستقبل کے لیے یہ قدم نہایت اہمیت کا حامل ہے اور بچوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لا رہا ہے۔




