اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے معاشی نمو کے تسلسل کو برقرار رکھنے کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا۔
محمد اورنگزیب نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ مکمل ہو چکا ہے اور کلائمیٹ فنانسنگ ملکی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے خوش آئند قرار دیا کہ برآمدات میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے اور مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پائیدار ترقی کے لیے ادائیگی کا توازن اور کرنٹ اکاؤنٹ اہم کردار ادا کرتے ہیں، جبکہ ترسیلات زر میں بھی اضافہ جاری ہے۔ وزیر خزانہ نے آئی ٹی کے شعبے میں ماہانہ بنیادوں پر بہتری کی طرف بھی توجہ دلائی۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی بہتری کے تسلسل کو برقرار رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس پر بھرپور عمل جاری ہے۔




