پشاور: خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے لیے مختلف نام زیر غور ہیں، جن میں موجودہ گورنر فیصل کریم کنڈی، پرویز خٹک، امیرحیدر ہوتی اور آفتاب شیر پاؤ شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق نہ ہونے کی صورت میں سابق آئی جی ایف سی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ غیور محمود اور سابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد ربانی کے نام بھی زیر غور ہیں۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ حتمی فیصلہ کن وقت پر کس نام پر طے پاتا ہے۔




