پاکستان
Trending

پاکستان میں افغان دہشت گرد نیٹ ورک بےنقاب، تلہ گنگ سے گرفتار افغان شہری کا اعترافی بیان

 

تلہ گنگ:پاکستان میں افغان شہریوں کے مبینہ دہشت گرد نیٹ ورک کا پردہ فاش ہو گیا ہے۔ تلہ گنگ سے ایک افغان شہری کی گرفتاری اور اس کے اعترافی بیان نے نیٹ ورک کی تفصیلات منظر عام پر لے آئیں۔

گرفتار شخص قاسم عرف حسن نے پولیس کو بتایا کہ وہ افغانستان کے گردیز ولایت کا رہائشی ہے اور 10 سال قبل فیملی کے ساتھ لکی مروت، پاکستان منتقل ہوا۔ اس نے کہا کہ پاکستان میں وہ بزرگ ہوا، روزگار کمایا اور مقامی لوگوں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کیے۔

قاسم کے مطابق رواں سال اس کی طالبان کمانڈر ارمانی سے سرہ درگہ میں ملاقات ہوئی، جس کے کہنے پر وہ نام نہاد جہاد میں شامل ہوا۔ اعترافی بیان میں بتایا گیا کہ تنظیم میں صرف 20 دن گزارنے کے بعد کمانڈر نے اسے فدائی حملہ کرنے کی ہدایت دی۔

علاقائی انتظامیہ نے کہا ہے کہ گرفتار افغان شہری کی مدد سے نیٹ ورک کے دیگر ارکان کا سراغ لگانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button