لاہور : عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔ لاہور میں 5 سے 15 کلوواٹ تک کے سسٹمز کی قیمت میں ڈیڑھ لاکھ روپے تک کمی ہوئی ہے۔
نئی قیمتیں درج ذیل ہیں
5 کلوواٹ: 5 لاکھ 50 ہزار روپے
7 کلوواٹ: 6 لاکھ 25 ہزار روپے
10 کلوواٹ: 9 لاکھ روپے
12 کلوواٹ: 10 لاکھ 50 ہزار روپے
15 کلوواٹ: 13 لاکھ روپے
وفاقی حکومت نے سولر سسٹمز پر نافذ 16 فیصد جی ایس ٹی کو بھی عارضی طور پر روک دیا ہے۔ صدر مملکت نے کیس دوبارہ سماعت کے لیے وفاقی ٹیکس محتسب کو بھجوا دیا ہے اور تفصیلی جانچ کی ہدایت کی ہے۔




