پاکستان
Trending

پنجاب پولیس میں ذہنی و جسمانی ہیلتھ سکریننگ کا آغاز

 

لاہور : پنجاب پولیس نے افسران اور جوانوں کی ذہنی و جسمانی صحت کے لیے جامع اسکریننگ پروگرام شروع کر دیا ہے۔ کانسٹیبل سے لے کر اعلی افسر تک ہر رینک کی اسکریننگ لازمی ہوگی۔

مراسلے کے مطابق سخت ڈیوٹی شیڈول، جرائم پیشہ عناصر اور انتظامی دباؤ کے باعث پولیس اہلکار ذہنی و جسمانی مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔ ہر انچارج اپنے عملے کا انفرادی انٹرویو کرے گا اور مشتبہ کیسز کی تشخیص ضلعی ہسپتال کے ماہر سائیکاٹرسٹ سے کرائی جائے گی۔

صوبے بھر سے اسکریننگ رپورٹس 15 دسمبر تک سینٹرل پولیس آفس پنجاب کو جمع کرانا ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button