پاکستان
Trending

قیادت عوام کے سامنے جوابدہ ہونی چاہیے، ہر ڈویژن کو صوبہ بنایا جائے:میاں عامر محمود

 

اسلام آباد: چیئرمین پنجاب گروپ میاں عامر محمود نے کہا ہے کہ قیادت کا اصل معیار قوم کی ترقی کے فیصلے کرنا یا نقصان پہنچانا ہے۔ انہوں نے نبی کریم ﷺ کی قیادت کو بہترین ماڈل قرار دیا اور کہا کہ قیادت زیادہ تر مڈل کلاس سے ابھرتی ہے۔

میاں عامر محمود نے زور دیا کہ حکومت اور ادارے عوام کے سامنے جوابدہ ہوں اور گورننس میں بہتری کے لیے عوام کے قریب لائے جائیں۔

انہوں نے موجودہ انتظامی ڈھانچے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بڑے شہروں پر بوجھ بڑھنے سے مسائل پیدا ہوتے ہیں اور ہر ڈویژن کو صوبہ بنا کر انتظامی نظام مضبوط کیا جا سکتا ہے۔

عالمی مثالوں میں انہوں نے بتایا کہ چین میں 31، نائیجیریا میں 27 اور روس میں 46 صوبے ہیں، جبکہ پاکستان کا ایک صوبہ بہت بڑے رقبے پر مشتمل ہے، جس سے انتظامی مشکلات بڑھ جاتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button