راولپنڈی: سعودی رائل لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجزہانی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون اور علاقائی سیکیورٹی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر بھی زور دیا گیا۔




