گوگل نے اینڈرائیڈ میں ایک نئی اپ ڈیٹ متعارف کرائی ہے جس کے ذریعے کمپنیاں ملازمین کے آر سی ایس میسجز کی نگرانی کر سکیں گی۔ آر سی ایس، روایتی ایس ایم ایس کا اپ گریڈ شدہ ورژن ہے جو تصاویر اور ویڈیوز کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔
کمپنی مالکان اس فیچر کو اندرونی تحقیقات، ایچ آر تنازعات یا بزنس کمیونیکیشنز کی نگرانی کے لیے استعمال کر سکتے ہیں، جس سے ملازمین کی ڈیوائسز پر بلا تعطل نظر رکھی جا سکے گی۔




