پاکستان
Trending

سندھ میں مفت علاج اور صحت کے شعبے میں عالمی معیار کی سہولتیں؛بلاول بھٹو

 

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ حکومت صحت کے شعبے کی بہتری اور شہریوں کو معیاری مفت علاج فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ صوبے میں دل کے علاج کا سب سے بڑا نیٹ ورک قائم ہو چکا ہے اور کراچی سمیت متعدد شہروں میں این آئی سی وی ڈی فعال ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بچوں کی شرح اموات میں کمی آئی ہے، ماں و بچے کی صحت کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں اور سائبر نائف جیسے مہنگے علاج بھی مفت فراہم کیے جا رہے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ نے مالی خودمختاری میں ریکارڈ قائم کیا ہے اور وفاق کے لیے مزید ٹیکس جمع کرنے کے لیے تیار ہے، جس سے صوبے کی صلاحیت اور خدمات کا ثبوت ملتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button