پشاور: خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے ٹانک اور لکی مروت میں دو کارروائیوں کے دوران 9 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
حکام کے مطابق ہلاک شدہ افراد سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر متعدد حملوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔




